تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ عمران خان کو پی ٹی آئی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی روک دیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیاہے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کی اپنے خلاف کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ عمران خان کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارت سے تجاوز کرکے انہیں پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
Discussion about this post