پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کو ہرانے کے لیے ہرطرح کا حربہ استعمال کیا گیا۔اسی بنا پر چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے۔ موجودہ الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے صاف اور شفاف الیکشن ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام تر فیصلے پی ٹی آئی کے خلاف کیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کر ہر مقام پر ہار ہوگی۔ ایک بار پاکستان میں سیاسی استحکام آگیا تو ترقی اور خوش حالی ملے گی۔ عمران خان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے جو بد دیانتی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ نون لیگ کو جتوانے کی ہر ممکن کوشش کی۔
Discussion about this post