الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جس کے تحت تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے یہ متفقہ فیصلہ سنایا۔ عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرار دیا گیاہے۔ فیصلے کے مطابق عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کرائے۔ نااہلی کے بعد اب عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے۔ ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں غلط اعدادوشمار جمع کرانے کا الزام ہے۔ اُدھر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو آج ہی چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔فواد چوہدری کے مطابق یہ عمران خان پر نہیں پاکستانی آئین پر حملہ ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ پاکستان کے اداروں پر حملہ ہے۔
Discussion about this post