الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ضمنی الیکشن میں اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ جس کے تحت الیکشن کمیشن نے عمران خان کو تمام تر 7 نشتوں پر کامیاب قرار دے کر نوٹی فکشن جاری کردیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ عمران خان نے این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108، این اے 118، این اے 239 اور این اے 45 کے الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے اخراجات کی تفصیلات نہیں جمع کرائیں لیکن اب محفوظ فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں جو منظور کرلی گئی ہیں۔
Discussion about this post