لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم تھا کہ انہیں مارا جائے گا، اسی لیے پہلے ہی ویڈیو ریکارڈ کرادی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، صرف احتساب کے معاملے پر اختلاف ہوا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ جب وہ مضبوط ہونے لگے تو دوسرا منصوبہ بنایا گیاجو سلمان تاثیر کی طرح انہیں قتل کرنے کا تھا۔ قتل کرنے کی کوشش ہوگی، وزیر داخلہ رانا ثنا کے نیچے سب ہیں، جن لوگوں کے نام دیے اگر وہ ملزم نہیں تو تفتیش میں نکل جائیں گے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ ملزم نوید کی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی لگا دی ہے، ملزم کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ اگر ملک کا انتظام چلانا ہے تو اقتدار کے ساتھ اختیار بھی ملنا چاہیے۔ جمعرات سے حقیقی آزادی کا قافلہ اسی مقام سے نکلے گا جہاں مارچ کو خون میں نہلایا گیا۔
سینئر صحافیوں اور اینکرپرسن کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات. سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کے آزادی مارچ سمیت آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال#taar_pk #Taar #Pakistan #ImranKhan #ImranKhanPTI #ImranKhanOfficial #ImranKhanLive #islamabad #Lahore #karachi pic.twitter.com/W8bxQYuY6E
— Taar.TV (@taar_tv) November 8, 2022
Discussion about this post