سابق وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ عمران خان نےتحریری جواب سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے ذریعے بجھوایا ہے۔ جس میں انہوں نے ایف آئی اے کے نوٹس کو بدنیتی قراردیا ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ اس نوٹس کا جواب دینے کے پابند نہیں۔ اگر 2 دن میں نوٹس واپس نہیں لیا تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ اٗن کی پارٹی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے دائرہ کار میں نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی ہے، الیکشن کمیشن ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم نہیں دے سکتا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے مطابق ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا اختیار نہیں، اسی طرح نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے، سپریم کورٹ کئی فیصلوں میں الیکشن کمیشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکا ہے ۔
Discussion about this post