تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں اس بات کا الزام لگایا ہے کہ 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے۔ سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا، جس کے باعث ان 2 چور خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 سال میں ملک کا قرض 4 گنا بڑھا دیا۔ این آر او ٹو اس سے بھی زیادہ شرم ناک ہے۔ این آر او ٹو کے ذریعے 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جا رہا ہے، قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ڈاکا ہے۔
Discussion about this post