سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ تحائف کی خریداری کے حوالے سے تازہ ترین انکشافات پر ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ منگل کو جیو اور اینکرپرسن شاہ زیب خان زادہ نے ہینڈلرز کے تعاون سے مشہور ایک فراڈ اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کی طرف سے تیار کی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے ان پر بہتان لگائے گئے۔ عمران خان کے مطابق اب بس بہت ہوچکا۔ انہوں نے اس سلسلے میں وکلا سے گفتگو کرلی اور جیو، شاہ زیب خان زادہ اور جعل ساز عمر ظہور کے خلاف ناصرف پاکستان بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی مقدمے کا فیصلہ کیا ہے۔
Enough is enough. Yesterday Geo & Khanzada supported by Handlers slandered me through a baseless story cooked up by a known fraudster & internationally wanted criminal. I have spoken to my lawyers & I plan to sue Geo, Khanzada & the fraudster not only in Pak but also in UK & UAE.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 16, 2022
Discussion about this post