خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے پر اسلا آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان پیش ہوئے۔ مقدمے میں پراسیکیوٹر کی طرف سے دلائل دیے گئے۔ جس کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی طرف سے 3 نوٹس جاری ہوچکے ہیں لیکن عمران خان تفتیش میں معاونت نہیں کررہے۔ جے آئی ٹی عمران خان سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔ پراسیکیوٹر کے اس ریمارکس پر وکیل بابراعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیان پولیس کے پاس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ تفتیش کے لیے تھانے میں آنا ضروری ہے۔ جج جواد عباسی کے مطابق عمران خان جہاں چاہتے ہیں تفتیش میں شامل ہوں، کوئی آرڈر یا ڈائریکشن جاری نہیں کر رہے۔ سماعت کے دوران عمران خان کی عبوری ضمانت میں اب 20 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
Discussion about this post