بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے ممبئی کے اسٹیج شو میں بھارتی سیاست دانوں پر طنز و نشتر چلائے۔ اتوار کو ہونے والی اس پرفارمنس میں ایک پیروڈی گیت شامل تھا جس میں ریاستی حکومت کی اہم ترین شخصیت ایکناتھ شندے کو غدار کہہ کر مخاطب کیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شو ختم ہونے کے فوراً بعد ایکناتھ شندے کی شیو سینا پارٹی کے حامیوں نے ’دی ہیبی ٹیٹ‘ کامیڈی مقام پر دھاوا بول دیا اور تباہی مچا دی۔ فوٹیج میں درجنوں افراد کو کرسیاں پھینکتے، لائٹ فٹنگز کو توڑتے اور دیوار پر لگی پینٹنگز کو توڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ہتک آمیز ریمارکس ادا کرنے پر سرکاری شکایت درج ہونے کے بعد پولیس کنال کامرہ کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ریاستی حکومت نے کنال کامرا سے معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔
Discussion about this post