نئی دہلی میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پریس کانفرنس کی۔ جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو سارک کے تحت دیے گئے ویزے بند کیے جارہے ہیں ، تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے۔ اٹاری واہگہ بارڈر بھی بند کردی گئی، پاکستانیوں کو ویزہ نہیں ملے گا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ پاکستانی سارک ویزہ استثنیٰ پروگرام کے تحت بھارت کا سفر نہیں کرسکیں گے، سارک اسکیم کے تحت جو بھی ویزے جاری کیے گئے، منسوخ سمجھے جائیں گے، اسی سارک اسکیم کے تحت بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں واپس جانا ہوگا۔ بھارت نے انڈس واٹر معاہدہ بھی معطل کردیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود بھارتی شہری یکم مئی تک اٹاری چیک پوسٹ کے راستے واپس آسکتے ہیں، پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ محدود کر دیا جائے گا، پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ یکم مئی تک 55 سے کم کر کے 30 کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ منگل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوئے۔ بھارت حسب روایت جھوٹا واویلا اور پروپیگنڈا کرکے ان سیاحوں کی ہلاکت کا بے بنیاد الزام پاکستان پر لگا رہا ہے ۔
Discussion about this post