بھویش بھنڈری اور ان کی شریک سفر نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ گجرات سے تعلق ہے اور اس جوڑے کے پاس اربوں روپے کی جائیداد ہے جو تمام کی تمام اب عطیہ کردی جائے گی۔ جوڑنے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کے بعد اپنی زندگی میں رہبانیت اختیار کرلیں گے۔ جوڑے کا تعلق جین مت سے ہےجن کی تمام تر دولت کی مالیت 2 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔ رواں ماہ کے اختتام تک وہ اپنی پچھلی زندگی چھوڑ کر تارک الدنیا ہوجائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2 سال قبل اس جوڑے کی 19 سالہ بیٹی اور 16 سالہ بیٹے نے رہبانیت اختیار کرلی تھی، اور انہی کے اصرار پر بھویش اور ان کی اہلیہ نے بھی عام زندگی ترک کردینے کا مشکل فیصلہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ 22 اپریل کو یہ جوڑا اپنے تمام رشتے داروں سے مکمل طور پر قطع تعلق کرلیں گے اور انہیں اپنے ساتھ کوئی بھی مادّی شے رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے بعد ان کا گزارہ لوگوں کی دی ہوئی خیرات پر ہوگا۔ دیگر راہبوں کی طرح ان کے جسم پر صرف2 سفید کپڑے، ہاتھ میں کشکول اور ایک سفید جھاڑو ہوگی جسے وہ زمین پر بیٹھنے سے پہلے صفائی کے لیے اپنے پاس رکھیں گے۔
VIDEO | Gujarat-based businessman Bhavesh Bhandari and his wife donated their lifetime earnings of over Rs 200 crore to adopt monkhood. The couple led a procession in Sabarkantha, Gujarat, yesterday as they donated all their belongings.
(Full video available on PTI Videos -… pic.twitter.com/eWu9IQEZo3
— Press Trust of India (@PTI_News) April 16, 2024
Discussion about this post