بھارت میں عام انتخابات 19 اپریل سے شروع ہوں گے جو 7 مرحلوں تک جاری رہنے کے بعد یکم جون کو اختتام پذیر ہوں گے ۔ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا، تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنما اور موجودہ وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی انتخابی میدان میں ہیں۔ اور ان کا دعویٰ ہے کہ اس بار الیکشن جیت کر وہی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کامیاب ہوئے تو وہ مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے والے جواہر لعل نہرو کے بعد دوسرے رہنما ہوں گے۔ حکمران جماعت بی جے پی کو سب سے زیادہ اکثریت ہندوؤں کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کی2 درجن جماعتوں نے ’انڈیا‘ کے نام سے سیاسی اتحاد بنایا ہے۔ حکومت بنانے کیلئے لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی ضروری ہے۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97 کروڑ ہے۔
Discussion about this post