وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے انکوائری کمیشن میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے سوچ سمجھ کر یہ خوفناک غلطی کی ہے۔ ہماری حکومت کو کینیڈین عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جواب دینا ہوگا۔ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بھی اور اب مزید واضح اشارے ملے ہیں کہ بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔ جسٹن ٹروڈو کے مطابق انٹیلیجنس معلومات میں یہ سامنے آیا ہے کہ مخالف سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی بھی غیرملکی مداخلت کی کوششوں میں شامل تھی یا شمولیت کا خطرہ تھا۔ یاد رہے کہ سکھوں کی خالصتان تحریک کی حامی شاخ سے منسلک رہنے والے عہدیدار ہردیپ سنگھ نجار پر گذشتہ سال 18 جون میں برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں گوردوارے کے اندر فائرنگ کی گئی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل کینیڈا کی پولیس نے کہا تھا کہ بھارتی سفارتکاروں نے کریمنل نیٹ ورک کے ساتھ مل کر سکھوں کو نشانہ بنایا ہے لیکن بھارت نے اس کی تردید کی تھی۔
Discussion about this post