ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں 2 مسافر اور ایک مال بردار ٹرینوں کے درمیان خوف ناک تصادم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی 12 سے 15 بوگیاں اتر کر دوسرے ٹریک پر گریں جبکہ دوسرے ٹریک پر یسونت پور سے ہاوڑہ جانے والی مسافر ٹرین متاثرہ بوگیوں سے ٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 288 بتائی جارہی ہے۔
ہولناک حادثے میں 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ بھارتی وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے جبکہ ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
Discussion about this post