انڈین نیشنل کانگریس نے اپنے نئے سربراہ کا چناؤ کرلیا۔ جس کے لیے ملک ارجن کھڑگے کو 7897 ووٹ حاصل کیےجبکہ مجموعی طور پر 9385 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ ملک ارجن کے مقابلے پر ششی تھرو تھے لیکن انہیں شکست ہوئی۔ یہ 24 برس کے بعد پہلا موقع ہے جب کانگریس کا کوئی ایسا صدر بنا ہےجس کا تعلق گاندھی خاندان سے نہیں۔ اس سے پہلے سیتا رام کیسری ایسے صدر تھے جو گاندھی خاندان سے نہیں تھے۔ خفیہ رائے شماری کے دوران سونیا گاندھی، راہول اور پریانکا کے علاوہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی ووٹ ڈالا۔ کانگریس میں یہ بات بڑی زورو شور سے اٹھ رہی تھی کہ انتخابات میں مسلسل ناکامی کے ذمے دار راہول گاندھی ہیں اور انہیں صدر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ اسی بنا پر 2019 میں پارٹی رہنماؤں کے دباؤ کے پیش نظر راہول گاندھی مستعفی ہوگئےجس کےبعد سونیا گاندھی نے عارضی طور پر یہ ذمے داری نبھائی۔
Discussion about this post