پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔ محکمہ داخلہ کی درخواست پرانٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد منگل کو سوشل میڈیا پر جھوٹے اور بدترین پروپیگنڈے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔ اس وقت یو ٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر کی سروس تعطل کا شکار ہے۔
Discussion about this post