برطانوی فاسٹ باولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کرا کر زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ بنالیا۔ آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے جوفرا آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 76 رنز دیے۔ انہوں نے اپنے اسپیل کے دوران صرف ایک ڈاٹ بول کرائی۔ مخالف ٹیم سن رائزرز حیدرآباد نے جوفرا آرچر کو بولنگ کے دوران 4 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ اس سے پہلے مقررہ اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ بھارتی بالر موہیت شرما کے پاس تھا جنہوں نے 4 اوورز میں 73 رنز دیے تھے۔ جوفرا آرچر نے اپنے پہلے ہی اوور میں 23 رنز دیے تھے جس کے بعد انکی بولنگ لائن خراب ہوگئی۔ آئی پی ایل کے اس میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے 287 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم راجستھان رائلز کو 44 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Discussion about this post