ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ان کی اہلیہ، ایرانی وزیرِ خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے مہمان صدر کا استقبال کیا ۔ مہمان ایرانی صدر کراچی کا بھی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر شہر قائد میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔ ۔ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔جن میں پاک ایران تعلقات مزید مستحکم بنانے، تجارت ، توانائی کے ساتھ ساتھ زراعت، عوام سے عوام کے باہمی رابطوں اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہو گی۔
Discussion about this post