ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ردیگ پشین پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر وفاقی وزرا بھی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ بارڈر مارکیٹ سے سرحد کے دونوں اطراف روزگار کے نئے مواقع جنم لیں گے۔ پاک ایران سربراہان نے مند پشین سرحدی کراسنگ پر بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا۔
پولان گبد ٹرانسمیشن لائن سے ایران سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی ملے گی۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق منڈی بین السرحدی تجارت، معاشی ترقی اور مقامی کاروبار کو فروغ دے گی۔ پاکستان اور ایران کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جارہی ہیں۔
Discussion about this post