آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ناصرف فتح حاصل کی بلکہ 2 بار کی عالمی فاتح ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے ہی آؤٹ کردیا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے۔ نمایاں اسکور برینڈن کنگ رہے۔ جنہوں نے 62 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی۔
جواب میں آئرلینڈ نے ہدف کا تعاقب پراعتماد انداز میں کیا اور پال اسٹرلنگ اور کپتان اینڈی کے ساتھ کالی آندھی کی ایک نہ چلی۔ پہلی وکٹ ہی 73 رنز پر گری۔ جس کےبعد پال اسٹرلنگ نے اپنے جوہر دکھانا شروع کردیےاور صرف 48 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ اس ہار نے ویسٹ انڈیز کا ٹی 20 ورلڈ کپ سے بوریا بستر گول کردیا ہے۔
Discussion about this post