نون لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیرِ خارجہ کو اپنے احتجاج سے خطاب کی دعوت دی ہے۔بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے۔یہ کر کے پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں گے۔ یاد رہے کہ ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ ہم جے شنکر کو دعوت دیں گے کہ وہ بھی ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے کارکنوں سے خطاب کریں اور دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط ہے جہاں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔
Discussion about this post