اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کشیدہ ہونے پر فوج کو کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے، مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کے اختیارات دے دیے گئے، مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی بھی اجازت ہو گی، طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر فوج کارروائی کرے گی۔
Discussion about this post