وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اے آئندہ صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گا ، اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ اسی طرح پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایمرجنسی سروسز کو ایم سی آئی سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارادہ کیا جارہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔
Discussion about this post