وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے نوٹی فکشن کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو 7 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی برطانوی ماہر معیشت اسٹیفن ڈرکن کے تجویز کردہ معاشی پلان کا جائزہ لے گی، تشکیل دی گئی کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر مملکت ریونیو و توانائی بھی شامل ہیں۔ کمیٹی مزید ارکان کا تقرر کر سکے گی، خزانہ ڈویژن خصوصی کمیٹی کے سیکرٹیریٹ کا کردار ادا کرے گا۔
Discussion about this post