وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام افلاطون اکٹھا کرکے مذاکرہ کرلیں۔ عمران خان کا موٹو اور نصب العین جھوٹ ہے۔ عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں۔ اسحاق ڈار نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ وہ عمران خان کو آئینہ ضرور دکھائیں گے۔ معاشی بدحالی کی ذمے دارموجودہ حکومت نہیں عمران نیازی ہیں۔ جسے بہتر کرنے میں لگے ہیں۔ عمران خان نے معیشت کے غلط اعداد و شمار پیش کیے، جی ڈی پی پر جھوٹ بول رہے ہیں۔عمران خان کی ترقی کا ہدف یہ ہے کہ اگر اُن کی حکومت نہیں تو ریاست بھی نہ رہے۔
Discussion about this post