نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کے بطور نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی اب اسحاق ڈار کی حمایت کرنے کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ اور ان کی کابینہ تمام اتحادی جماعتوں سے مشورے پر عمل میں لائی جائے گی۔ اُدھر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی عہدے کے خواہش مند نہیں لیکن جو بھی ذمے داری دی گئی تو اسے پوری ایمان داری کے ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اسحاق ڈار کے نام پر دیگر سیاسی جماعتوں نے اتفاق کرلیا تو وہ ملک کے چھٹے نگراں وزیراعظم ہوں گے۔ ان سے پہلے غلام مصطفیٰ جتوئی‘ بلخ شیر مزاری‘ معین قریشی اور ملک معراج خالد بھی نگران وزیراعظم مقرر کئے گئے چیف جسٹس (ر) ناصر الملک31مئی سے 18اگست 2018ء تک نگران وزیراعظم رہے۔
Discussion about this post