لندن میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ کہ بیلاروس کا دورہ کامیاب تھا، ڈیڑھ لاکھ ہنرمند افرادی قوت کو کام کے مواقع دینے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ یہ ایک پورا عمل ہے، وہ ہمیں تفصیل دیں گے کہ انہیں کن شعبوں میں لوگ چاہئیں، وہ پوری دنیا سے لوگ لے رہے تھے مگر ہماری درخواست پر یہ پورا کوٹہ پاکستان کو دینے پر تیار ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کہ اُن سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، بات چیت کے لیے سرنڈر کرنا ہوگا۔ نواز شریف کی سیاست میں واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ سیاست سے نکلے کب تھے، وہ مسلم لیگ ن کے صدر ہیں، پوری پارٹی چلاتے ہیں، ان سے رہنمائی لیتے ہیں، ان سے رہنمائی صوبائی اور وفاقی حکومت دونوں لیتی ہیں۔
Discussion about this post