وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام تر بینک کھاتے اور اثاثوں کو ایک بار پھر بحال کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنس واپس لینے کے بعد یہ فیصلہ جاری کیاہے۔ حکم نامے کے مطابق 2017 کا حکم واپس لیا جارہا ہے جس کے تحت اسحاق ڈار کے اثاثے ضبط کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر کا لاہور کا گھر بھی ضب کرلیا گیا تھا۔ ایسے میں جب اسحاق ڈار سرنڈر کرچکے ہیں تو یہ حکم نامہ غیرموثر ہوگیا ہے۔اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا۔ پراسیکیوٹر نے بھی کہا عدالت قانون کیمطابق مناسب آرڈر جاری کر دیے۔ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔
Discussion about this post