وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی کے درمیانے عرصے میں اسلام آباد ہوائی اڈے کو آؤٹ سورس کردیں گے۔ جس کے بعد لاہور اور کراچی ایئر پورٹ بھی آؤٹ سورسنگ کے لیے تیار کر لیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر دفاع کے مطابق پی آئی اے کو جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئرنس مل جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسائل سے پوری طرح واقف ہیں، انہیں جلد حل کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 3 اہم ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وفاقی وزیر دفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی تھی۔ جو ایئرپورٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امور کی نگرانی بھی کرے گی۔
Discussion about this post