اسلام آباد پولیس نے خبردار کردیا ہے کہ دارالحکومت میں اجازت کے بغیر احتجاج یا مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ جن سیاسی کارکنان کی شناخت اور مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا پروگرام بنالیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے راستے کھلے رکھے جارہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے راستوں کی نگرانی کریں گے، سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کیلئے پکار 15 پر کال کی جاسکتی ہے۔ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے اسلام آباد آمدورفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کرنے کی اجازت ہوگی، راستوں کی بندش سے اسلام آباد کے شہریوں، طلبا اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے مسدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد کے شہریوں ، طلباء اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کےلئے پکار 15 پر کال کریں۔⬇️
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 6, 2022
Discussion about this post