چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 4 برس پہلے آج کے ہی دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 2 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پرامن قوم ہے۔ مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپورطاقت سے جواب دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپگینڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی جرات پر پاکستان نے بھارت کو “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔
CJCSC, Services Chiefs & AFs of Pak pay tribute to the resilience of nation & resolve of AFs displayed during Operation Swift Retort. Under the pretext of false flag Pulwama attack, India stage managed a cowardly attack on a fictitious target. 1/3
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2023
Discussion about this post