سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 4 خارجی خود کش بمبار دہشت گردوں کو ہلاک کرکے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز مہمند پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 4 خارجیوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز مہمند پرحملے کی کوشش کی، چاروں خودکش بمبار مطلوبہ نقصان پہنچانے سے پہلے ہی مار گردیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خارجیوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں
Discussion about this post