پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔ جس کے بعد 21 نومبر 2023 سے دونوں افسران کے رینک ضبط کرلیے گئے ہیں۔ میجر (ر) عادل راجہ کو 14 سال قیدِ بامشقت جبکہ کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
Discussion about this post