حکومت نے ارادہ کرلیا ہے کہ وہ اگلے پانچ برس کے دوران آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کرے گی۔ اس سلسلے میں 15 ارب ڈالرز کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مرکزی بینک نے آئی ٹی کمپنیوں کی بین الاقوامی موجودگی بڑھانے کے لیے ’’فارن ایکسچینج مینول‘‘ میں ترامیم کی ہیں۔ ان ترامیم میں آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے منافع لے جانے کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی کے شعبے کے پھیلاؤ کے لیے مقامی آئی ٹی کمپنیوں کو بیرون ملک ایک سے زائد ادارے قائم کرنے کی اجازت بھی ان ترامیم کا حصہ ہے۔ حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی بدولت 2019-2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حصہ 4 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہونا آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔
Discussion about this post