قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئےکہا کہ آئی ٹی منسٹری انٹرنیٹ صارفین کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، عاشورہ کے موقع پر بھی انٹرنیٹ بند نہیں کیا تھا۔ شزا فاطمہ خواجہ کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کچھ ایشوز آ رہے ہیں، ڈیجیٹل سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے، شہریوں کو محفوظ بنانا ہے۔پوری کابینہ آئی ٹی منسٹری کے پیچھے کھڑی ہوئی ہے۔ پچھلے سال سے انٹرنیٹ میں 28 فیصد بہتری آئی ہے۔قومی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، اپریل میں فور جی اور فائیو جی اسپیکٹرم ہو گا۔
Discussion about this post