فیصل آباد میں مبینہ توہین قران کے الزام میں مسیحی برادری کے گھروں اور گرجا گھروں پر حملے اور املاک کو نذر آتش کرنے پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سخت ردعمل آیا ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے مناظر دیکھ کر پریشان ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مجرموں کو جکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب کی نگراں حکومت نے جڑانوالہ میں پرتشدد واقعات کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا۔ حکومت پنجاب کے مطابق یہ امن و امان کو خراب کرنے کی طے شدہ سازش تھی۔ لوگ مختلف ٹولیوں میں مسیحی برادری آبادیوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتے رہے اور پولیس ان کو بچاتی رہی۔ ۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرلیا۔
Discussion about this post