ملیر کی ایڈیشنل سیشن کی عدالت میں جزلان قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں دو ملزمان فیض محمد اور احسان نے عبوری ضمانت میں اضافے کی درخواست کی، جسے عدالت نے رد کردیا۔ جس کے بعد ملزمان فیض محمد اور احسان احاطہ عدالت سے ہی آسانی کے ساتھ فرار ہوگئے۔ اس مقدمے کا تیسرا ملزم حسنین پہلے ہی جیل میں ہے۔ یاد رہے کہ جزلان کو 26 مئی کو بحریہ ٹاؤن سپر ہائی وے میں معمولی سی تکرار پر قتل کردیاگیا تھا۔
Discussion about this post