سماجی رہنما اور وکیل جبران ناصر کی گم شدگی کے خلاف ان کی شریک سفر منشا پاشا نے کراچی میں مقدمہ درج کرانے کے لیے کلفٹن تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔ منشا پاشا کے مطابق اُن کے شوہر کو مسلح افراد نے زبردستی گاڑی سے اتارا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس منشا پاشا کی درخواست پر کوئی مقدمہ درج نہیں کررہی۔ درخواست گزار کے مطابق ڈیفنس فیز 5 کے قریب سے گزرتے ہوئے اُن کی گاڑی سفید ڈبل کیبن سے ٹکرائی۔ سلور رنگ کی دوسری گاڑی نے اُن کی گاڑی کا آگے سے راستہ روکا اور دونوں گاڑیوں میں تقریباً 15 مسلح افراد تھے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے جبران ناصر کو اغوا کیے جانے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق وکیل اور انسانی حقوق کے رہنما جبران ناصر کے اغوا کیے جانے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔ جبران ناصر کو بحفاظت فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور انہیں اغوا کرنیوالوں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
HRCP is deeply concerned by reports that lawyer and activist @MJibranNasir has been abducted by unknown armed persons in Karachi. We demand that he be safely recovered immediately and his abductors held accountable under the law.
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) June 1, 2023
Discussion about this post