قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے بیشتر شرپسندوں کی شناخت کرلی ہے جن کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پرتشدد مظاہرین مسلح آتشی اسلحے، ڈنڈے، پتھر و پیٹرول بم سے لیس تھے جبکہ دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔ شرپسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ جناح ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیا و دستاویزات چوری کرنے والوں کے خلاف مزید تیزی سے قانون حرکت میں آگیا۔ اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہو چکی ہے جو کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی اور پرتشدد کاروائیوں میں شامل تھے۔
Discussion about this post