جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے ایک اور دہشت گرد شرپسند کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔ حاشر خان درانی نے اعتراف کیا کہ اُس نے لوگوں کو اکسایا کہ انقلاب آگیا۔ حاشر خان درانی انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکریٹری ہے۔ جس کا کہنا ہے کہ اُس نے نعرے لگائے کہ لوگو! انقلاب مبارک ہو۔ دہشت گرد شرپسند حاشر خان درانی کے مطابق کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی۔ پی ٹی آئی قیادت نے حملے کا منصوبہ بنایا جس میں یاسمین راشد، محمود الرشید اور شیخ امتیاز شامل تھے۔ حاشر خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف ہمارے ذہنوں میں جو بھرا تھا وہ اثر انداز ہوا، شرپسند بھی بھی حملے کے وقت وہاں موجود تھا، جس نے ویڈیو بھی بنائی۔ دہشت گرد کا مزید کہنا تھا کہ اُس نے جھنڈا لہرایا اور کہا یہ کور کمانڈر ہاؤس نہیں بلکہ خان ہاؤس ہے۔ شر پسند حاشر خان نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت مثبت تھا، ہماری فوج نے کسی عام شہری کو تنکا برابر بھی نقصان نہیں پہنچایا۔
Discussion about this post