لاہور کے جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمہ نمبر 96/23 میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔9 مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی نے اپنے تفتیش مکمل کرکے رپورٹ تیار کرلی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نامزد ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر ، مراد سعید ، علی امین گنڈا پو کی جناح ہاؤس واقعے میں منصوبہ بندی اور عمل درآمد ثابت ہوگیا ، جناح ہاؤس حملہ اور 9مئی کے دیگر واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔ دوران تفتیش ڈیجیٹل شواہد ، موبائل ویڈیوز ، کلوزسرکٹ فوٹیجز ، موبائل رابطے ثابت ہوگئے۔ چئیرمین پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا گیا بیان شواہد سے متضاد ثابت ہوا۔ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والے دیگر ملزمان کے بیانات بھی حقائق کے برعکس ثابت ہوئے۔ مقدمہ نمبر 96/23 کے علاوہ دیگر مقدمات میں بھی پی ٹی آئی قیادت قصور وار پائی گئی۔ 10 مقدمات میں نامزد و گرفتار ملزمان کی حساس تنصیبات پر موجودگی جیوفینسنگ رپورٹ میں ثابت ہوئی۔ تمام مقدمات کی یہ تفتیشی رپورٹ بہت جلد عدالت میں پیش کردی جائے گی۔
Discussion about this post