سال 2009 میں کیڈ لک کمپنی کی جانب سے خصوصی طور پر سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے لیے مشہور زمانہ گاڑی بیسٹ بنائی گئی تھی جس کی خدمات ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بطور صدر حاصل کی لیکن اب یہ گاڑی موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کے زیر استعمال ہے۔ چم چماتی لگژری بیسٹ کار دنیا کی مہنگی اور محفوظ ترین گاڑی تصور کی جاتی ہے۔ 6 طاقت سلنڈروں کے ساتھ زمین پر ایک قسم کا چلتا پھرتا جہاز ہے، جس کی تیاری پر کم و بیش 15لاکھ امریکی ڈالر کے اخراجات آتے ہیں۔
اس میں بیک وقت 7 افراد سوار ہو سکتے ہیں۔ 20 انچ کی موٹائی والے دروازوں والی گاڑی بلٹ پروف کے ساتھ ساتھ بم پروف بھی ہے جس پر نہ تو میزائل حملہ اثر کرتا ہے اور نہ ہی اسے دھماکے سے اڑایا جاتا سکتا ہے۔ یہی نہیں اس گاڑی میں نائٹ ویژن کیمروں کے علاوہ کیمائی حملوں سے محفوظ رکھنے والے خصوصی انتظامات بھی ہیں۔
اپنی بے شمار خصوصیات کے بعد اس گاڑی کا نمبر پلیٹ بھی ایک خاص حیثیت رکھتا ہے، جوبائیڈن امریکا کے 46ویں صدر ہیں اور اسی مناسبت سے بیسٹ کار کی نمبر پلیٹ پر بھی 46 لکھا گیا ہے۔ دنیا بھر میں حکمرانوں کے زیراستعمال محفوظ ترین گاڑیوں کی فہرست میں ”بیسٹ کار” کا شمار پہلے نمبر پر ہوتا ہے۔
Discussion about this post