کابل میں موجود پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کا انس ملک سے رابطہ ہو گیا ہے اور وہ بخیریت کابل میں ہی موجود ہیں، سفیر نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی انس ملک کے ساتھ ٹیلی فون پر مختصر گفتگو ہوئی ہے اور سفارت خانہ ان کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔
Regarding reports about Pakistani journalist Anas Malik, I have just talked to him on phone briefly. He is in Kabul and safe. Embassy will remain in touch with him @ForeignOfficePk @HinaRKhar @PakinAfg
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) August 5, 2022
یاد رہے کہ صحافی انس ملک بدھ کی دوپہر سے اپنے ڈرائیور سمیت کابل میں لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے ان کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ’انس ملک کی واپسی کے لیے افغان حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہے۔ 3 اگست کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صحافی انس ملک نے کہا تھا کہ وہ وہ کابل میں موجود ہیں۔ انہوں نے آخری مرتبہ کابل سے شدت پسند تنظیم القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کے گھر سے رپورٹنگ کی تھی، جو امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ انس ملک نے گزشتہ برس افغانستان کی حکومت کے خاتمے اور کابل پر طالبان کے قبضے کی رپورٹنگ کی تھی۔
Discussion about this post