تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش اُس وقت ۤآیا جب چینل 5 کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کنٹینر سے گریں اور پہیوں تلے آکر زندگی کی بازی ہار گئیں۔ اس حادثے کے باعث عمران خان نے ۤآج کی لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان کیا جبکہ عمران خان نے اس ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ صدف نعیم کی موت کے حوالے سے اب تک متضاد خبریں مل رہی ہیں۔ کئی
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صدف کنٹینر کےساتھ ساتھ چل رہی تھیں کہ دھکا لگا اور وہ ٹائر کے نیچے آگئیں۔ یہ کنٹینرعمران خان کا تھا۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سادہوکی کے نزدیک پیش آیا۔ 35 برس کی صدف نعیم کی میت تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کامونکی منتقل کر دی گئی ہے۔ صدف نعیم کےساتھی رپورٹرز کا کہنا ہے کہ صدف عمران خان کا انٹرویو کرنا چاہ ہی تھیں اور اسی لیے عمران خان کے کنٹینرپر چڑھنا چاہ رہی تھیں کہ ان کے پیر پھسلا اور وہ ٹرک کے پہیے تلے آکر کچل گئیں۔ اس سانحے پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت عارف علوی نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Discussion about this post