پاکستان میں غیر ضروری طور پر متنازعہ فلم کا درجہ رکھنے والے ” جوائے لینڈ ” کو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔ صائم صادق کی اس تخلیق کی پنجاب میں نمائش پر پابندی ہے جبکہ سندھ کے مختلف سنیما گھروں میں اس کی نمائش ہوچکی ہے۔ فلم میں خواجہ سرا کی محبت کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ جس میں ثروت گیلانی، سلما پیرزداہ اور ثانیہ سعید مرکزی کرداروں میں ہے۔ آسکرکیٹگری کے لیے منتخب ہونے والی ” جوائے لینڈ ” میں خواجہ سرا علینا خان اور علی جونیجو کا کردار دلوں کو چھو رہا ہے۔ فلم کی نامزدگی پر ملالہ یوسف زئی نے بھی خوشی کا اظہار کیا جو فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نامزدگی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی کا اظہار کرتی ہے۔ ” جوائے لینڈ ” بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹگری میں نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ اس تخلیق نے اس سے قبل کانز فلمی میلے میں نمائش کے بعد ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
Discussion about this post