وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کینیا میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا ارادہ ہے۔ سربراہ جوڈیشل کمیشن سول سوسائٹی یا میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔ وزیراعظم نے یہ اقدام صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیاہے۔

Discussion about this post