ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ نیپرا کا 7 سالہ ٹیرف پر فیصلہ ابھی باقی ہے، 2 ارب ڈالر مالیت سرمایہ کاری پر جاری فیصلہ 240 صفحات کا ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی کی خدمت کے حوالے سے فیصلے کا اجرا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سرمایہ کاری منصوبہ کراچی کے بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ملٹی ایئر ٹیرف کی مدت جون 2023 میں اپنے اختتام کو پہنچی تھی۔
Discussion about this post