کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس جمع کرادی ہے۔ جس کے مطابق جولائی2023 تا مارچ2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ اضافہ کیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں حکومت نے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ کردیا تھا جبکہ اس فیصلے کے چند دن بعد ہی بجلی کے نرح میں مزید 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا جب عالمی بینک کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں گیس اور بجلی کے نرحوں میں اضافے نے مہنگائی کو نصف صدی کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گی۔
Discussion about this post