امریکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ کیڈانس فریڈرکسن 17 فروری کو فلوریڈا میں کار حادثے میں جان سے چلی گئیں ، پرکش اور حسین ماڈل نے کم عمری میں مِس اوکالوسا کاؤنٹی ٹین یو ایس اے کا ٹائٹل جیتا تھا۔ کیڈانس فریڈرکسن ہائی وے پر خود گاڑی چلا رہی تھیں کہ اس دوران ان کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق کیڈانس فریڈرکسن کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی تھی، کیڈانس فریڈرکسن کی والدہ کے مطابق حادثہ گھر سے 3 منٹ کے فاصلے پر پیش آیا۔ کڈاینس فریڈرکسن نہ صرف ایک کامیاب ماڈل تھیں بلکہ انہوں نے فلاحی کاموں میں بھی گہری دلچسپی رکھی۔ 2017 میں، انہوں نے "کڈا کا وعدہ” کے نام سے ایک فلاحی تنظیم قائم کی، جس کا مقصد مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے والے بچوں کو تسلی بخش اشیاء فراہم کرنا تھا—
آنجہانی ماڈل کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ تحفظ کا احساس وہ ایک ٹیڈی بیئر تھا۔ جو تحفے میں ملا۔ میں اسے ایک گھر سے دوسرے گھر، ایک صوفے سے دوسرے صوفے تک لے کر جاتی رہی اور مشکل ترین لمحات میں اسے زور سے تھامے رکھا۔ انہی یادوں نے ‘کڈا کا وعدہ’ کو جنم دیا۔”
Discussion about this post